نیب ریفرنسز: شریف خاندان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں مسترد

 اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر خان نے سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف، مریم نواز شریف اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کی جانب سے دائر حاضری سے استثنیٰ کی درخواستوں پر تحریری حکمنامہ جاری کر دیا۔ عدالت نے حاضری سے استثنیی کی درخواستیں مسترد کر دی تھیں۔ عدالت نے تحریری حکمنامہ میں قرار دیا ہے ہ اہلیہ کی بیماری کو عدالت میں حاضری سے استثنٰی کا جواز نہیں بنایا جا سکتا۔ حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ ویڈیو لنک بیان کے وقت لندن جا کر اٹارنی مقرر کرنے کا جواز بھی تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔ حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی چھ مرتبہ کیموتھراپی ہو چکی ہے اور ڈاکٹروں نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ مریضہ کی بیماری پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے جبکہ کیسز کے رسک کو کم کرنے کے لئے اور مستقبل میں علاج کے حوالے سے ریڈیو تھراپی کروانے کی تجویز دی گئی ہے۔ حکمنامہ میں خواجہ محمد حارث، امجد پرویز اور نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی کے دلائل کو بھی حصہ بنایا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن