زینب کے قاتل عمران کو سرعام پھانسی دینے کی درخواست خارج

لاہور ہائیکورٹ نے زینب قتل کیس کے مجرم عمران علی کو سرعام پھانسی دینے کے حوالے سے دائر درخواست کو قبل ازوقت قرار دیتے ہوئے نمٹا دیا۔ جسٹس صداقت علی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ سے عمرن علی کو سرعام پھانسی دینے کے لئے دائر درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے قرار دیا کہ ابھی مجرم عمران علی کے پاس اپیل کے تین فورم موجود ہیں اور مجرم کی تمام اپیلیں مسترد ہونے تک پھانسی کے حکم پر عملدرآمد نہیں ہو سکتا۔ عدالت نے درخواست قبل ازوقت قرار دیتے ہوئے نمٹا دی۔

ای پیپر دی نیشن