سپریم کور ٹ نے مردان میں قتل ہونے والی اسماء کے قتل سے متعلق ازخود نوٹس کیس نمٹا دیا۔مردان کی کم سن اسما قتل کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کی۔چیف جسٹس نے استفسار کیا ، کیاملزم گرفتار ہوا ہے؟ چالان کب تک فائل کر رہے ہیں، ڈپٹی ایڈوکیٹ جنرل کے پی نے عدالت کو بتایاکہ ملزم کا نام غلام نبی ہے اسے گرفتار کر لیا گیا ہے اور وہ جوڈیشل حراست میں ہے۔عدالت نے 10 روز میں ملزم کا چالان جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔
سپریم کورٹ نے مردان میں قتل ہونے والی ننھی اسما سے متعلق ازخود نوٹس کیس نمٹادیا
Feb 21, 2018 | 12:00