سیشن کورٹ واقعے کے خلاف پنجاب بار کونسل کی اپیل پر صوبے بھر میں بار ایسوسی ایشنز نے ہڑتال کی.جس کے باعث سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔بدھ کو پنجاب بار کونسل کی اپیل پر سیشن کورٹ واقعے کے خلاف صوبہ بھر کے وکلا اور بار ایسوسی ایشنز کی جانب سے ہڑتال کی گئی ، وکلا کے قتل کے خلاف مذ متی اجلاس منعقد کئے جاگئے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سیشن کورٹ میں وکلا کے دو گروہوں میں تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کے نتیجے میں دو وکیل رانا ندیم اور اویس اعوان جاں بحق ہوگئے تھے۔