کرپشن سے بھرپور نظام قصہ پارینہ بن چکا ہے:وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ کرپشن سے بھرپور نظام قصہ پارینہ بن چکا ،دنیا نے لینڈ ریکارڈ کے پنجاب ماڈل کو نمبر ون قرار دے دیا ہے ۔بدھ کو وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف   نے لاہور میں پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی اور نادراکے درمیان معاہدے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 150سال پراناپٹوار کلچر بدترین نظام تھا، کاش کرپٹ پٹواری کلچر کے خلاف بھی متعلقہ فورم نوٹس لے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے 23 ہزار موضعات کا ریکارڈ کمپیوٹرائز کرچکے ہیں، 1997 میں لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائز کرنے پرکام شروع کیا، 12اکتوبر1999کے بعد لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزنگ پرکام بند کردیا گیا، ہم نے دوبارہ آکر لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزنگ منصوبے پرکام شروع کیا۔شہباز شریف نے کہا کہ پٹوار کلچر کا سوفیصد نہ سہی مگر بڑی حد تک جنازہ نکل گیا ہے، لینڈ ریکارڈ کے لیے ہم نے شفاف انداز میں بھرتیاں کی گئیں، پیسے لے کر 450افراد کو بھرتی کیا گیا ، پٹوار کلچر کی شکایات آئیں تو ہم نے اس کا نوٹس لیا۔

ای پیپر دی نیشن