چیف جسٹس کا بڑا پن ہے کہ وہ نااہل لوگوں کی احمقانہ زبان برداشت کر رہے ہیں:چودھری شجاعت حسین

Feb 21, 2018 | 15:35

ویب ڈیسک

 پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عدلیہ کو کمزور اور تنقید کا نشانہ بنانے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں. انہیں شاید یہ معلوم نہیں کہ سپریم کورٹ پارلیمنٹ کے کسی بھی فیصلے کو رد کر سکتی ہے جو آئین کے بنیادی ڈھانچے کے خلاف ہو، آئین کیا ہے اس کی تشریح (Interpretation) اسی آئین کے مطابق سپریم کورٹ نے ہی کرنا ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کا بڑا پن ہے کہ وہ نااہل لوگوں کی احمقانہ زبان برداشت کر رہے ہیں، نااہل افراد حد سے بڑھ رہے ہیں، یہ تو ہو نہیں سکتا کہ نوازشریف کی خواہش کی تکمیل کرتے ہوئے جاتی عمرا کے تحصیلدار کو سپریم کورٹ کا چیف جسٹس لگا دیا جائے۔

مزیدخبریں