عمران خان نے ممبر سازی مہم کیلئے ملک بھر کے دورے کرنے کا اعلان کر دیا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں آئین اور جمہوریت پر حملے ہورہے ہیں اور عوام کی عدالت کے نام پر لوگوں کو دھوکا دیا جارہا ہے.ایف بی آر میں ٹیکس کیسزپران کی مدد کی جاتی ہے.ملک کاوزیرخارجہ دبئی کی کمپنی سے16لاکھ تنخواہ لیتا ہے.ایک کرپٹ آدمی اربوں روپےکی چوری میں پکڑاگیا.ملک کا وزیراعظم ایل این جی میں پھنساہوا ہے.
میں مسلم لیگ (ن) کی عدالت مخالف سرگرمیوں کے خلاف اسلام آباد میں لوگوں کو اکٹھا کروں گا اور ثابت کروں گا کہ قوم پاکستان کی عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے۔اسلام آباد میں یہ بتانے کے لیے بھی شو کروں گا کہ نواز شریف کو کیوں نکالا۔
عمران خان نے کہا کہ حدیبیہ کیس میں نئے شواہد کے ساتھ عدالت جائیں گے اور جب بھی یہ کیس سنا جائے گا تو شہباز شریف کا بھی مجھے کیوں نکالا جیسا حال ہوگا۔عمران خان نے کہا کہ قطری خط کے جھوٹ پر نواز شریف کو جیل بھیجنا چاہیے تھا کیوں کہ کیس اسی وقت ختم ہوگیا تھا جب کہ ٹرسٹ ڈیڈ بھی فراڈ تھی جو کہ جعلسازی تھی اور اس کی بھی سزا ہے۔مودی پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی میں کامیاب ہوا۔عابد باکسر نے خود کہا تھا میں ان کے کہنے پر لوگوں کو قتل کرتا تھا۔پہلےانہوں نےادارےتباہ کیےپھرنیب میں اپناآدمی لائے۔سمدھی کووزیرخزانہ بنادیاجوپیسہ باہربھجوانےمیں مددکرتاتھا۔وزیراعظم عدالتی فیصلہ نہیں مانتا تو جیلوں کے مجرم کیوں مانیں گے۔پاکستان کو واچ لسٹ میں ڈالنے کی کوشش خارجہ پالیسی کی ناکامی تھی۔آصف زرداری کے 6ارب روپے سوئس بینک میں پڑے تھے۔