سپریم کورٹ کے حکم پر نوازشریف کانام نکالا ،سینیٹ انتخابات کا فیصلہ تفصیلی حکم دیکھنے کے بعد ہوگا، الیکشن کمیشن

 الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ سینیٹ الیکشن سے متعلق سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ دیکھنے اور تمام قانونی پہلوﺅں پر غور کرنے کے بعد ہی فیصلہ کریں گے ۔ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ نوازشریف نااہلی معاملے پر اب تک عدالتی فیصلہ موصول نہیں ہوا ہے،تفصیلی ملنے سے قبل سینیٹ انتخابات سے متعلق کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ترجمان کے مطابق سپریم کورٹ کا فیصلہ ملنے کے بعد اس کا جائزہ لیں گے ،قانونی پہلوﺅں کو مدنظر رکھ کر الیکشن کمیشن فیصلہ کرے گا-

 ایک نجی ٹی وی کیمطابق الیکشن کمیشن نےسپریم کورٹ کے حکم پر (ن) لیگ کےصدرکاعہدہ خالی قرار دے دیا اورنوازشریف کانام بطورپارٹی صدرریکارڈسےبھی نکال دیا ہے -مزید براں  الیکشن کمیشن نے (ن)لیگ کونئےپارٹی صدرکےانتخاب کیلئےخط لکھنےکافیصلہ بھی کیا ہے کیونکہ پارٹی صدرکےبغیرمسلم لیگ(ن)غیرفعال ہوگئی ہے

ای پیپر دی نیشن