سپریم کورٹ کا فیصلہ درست ، فیصلہ بہت بڑی کامیابی ہے,فیصلے کے بعد حکمرانوں کی الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے : شیخ رشید احمد

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمدنے سپریم کورٹ کے نواز شریف کو مسلم لیگ کی صدارت سے نا اہلی کے فیصلے پر اپنے رد عمل میں کہا کہ سپریم کورٹ نے درست فیصلہ دیا ہے ، فیصلہ بہت بڑی کامیابی ہے ، لودھراں کی سیٹ کا کیا بنے گا،اس کا ٹکٹ بھی نوازشریف نے جاری کیا تھا، سینٹ الیکشن پر بھی سوالیہ نشان لگ گیا ہے ، فیصلے کے بعد حکمرانوں کی الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے.وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ جو چالاکیاں شہباز شریف کرتے ہیں وہ نواز شریف نہیں کرتے، وہ مشرف کو دھوکا دینے میں بھی کامیاب رہے تھے، نواز شریف اس معاشرے سے واقف ہیں تاہم اگر وہ سمجھتے ہیں کہ وہ بھٹو بننے جارہے ہیں تو انہیں مبارک ہو، نواز شریف کی قسمت کا فیصلہ 3 مارچ سے پہلے ہوجائے گا۔انتخابات کے حوالے سے شیخ رشید احمد نے کہا کہ یہ وقت پر نہیں ہوں گے اپنے مقررہ وقت سے آگے پیچھے ہوں گے ۔

ای پیپر دی نیشن