پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ الیکشن ایکٹ 203 مسترد نہ کرتی تو عدالت کا اپنا وقار مجروح ہو جاتا ، عدالت لوگوں کو انصاف دے رہی ہے ،دو چیزوں کی وجہ سے پارلیمینٹ پر لعنت بھیجی ایک چور کو پارٹی صدر منتخب کرنے پر اور دوسرا ختم نبوت کا حلف نامہ تبدیل کرنے والوں پر لعنت بھیجی،نواز شریف نے تین سو ارب روپے چوری کا جواب دینا ہے، شہبازشریف پر اربوں روپے کی کرپشن ہے مگر اب تک بچے ہوئے ہیں ،میں کبھی بھی وزیراعظم بننے کا شوقین نہیں تھا ہم اس ملک کو عظیم ملک بنانا چاہتے ہیں ۔بدھ کے روز نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ میں نے دو چیزوں کی وجہ سے پارلیمینٹ پر لعنت بھیجی تھی ، ایک چورنواز شریف کو پارٹی صدر منتخب کرنے پر اور دوسرا ختم نبوت کا حلف نامہ تبدیل کرنے والوں پر لعنت بھیجی۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمینٹ کرپٹ آدمی کا دفاع کر رہی ہے عوام کولوٹنے پر جیل جانے والا ہیرو نہیں ہوتا ,نواز شریف نے تین سو ارب روپے چوری کا جواب دینا ہے, عدالت کے جواب پوچھنے پر وہ قطری خط لے آئے, مسلم لیگ ن نے قانون بنا دیا کہ مجرم صدر بن سکتا ہے, جمہوریت میں کرپٹ شخص پارٹی صدر نہیں بن سکتا, کرپٹ آدمی کا صدر بننا آئین کی روح کے خلاف ہے مگر ن لیگ نے کرپٹ آدمی کو پارٹی صدر منتخب کیا ,ن لیگ جانتی ہے کہ نواز شریف چور ہے ,ن لیگ نے جو قانون بنایا دنیا اسکا مذاق اڑا رہی ہے. نواز شریف کہتے ہیں عوام میرا احتساب کریں, اگر عدالت نواز شریف کی پارٹی صدارت سے نااہلی کا فیصلہ نہ دیتی تو اس کا وقار عوام میں گر جانا تھا ,عدالت لوگوں کو انصاف دے رہی ہے۔شہبازشریف پر اربوں روپے کی کرپشن ہے مگر اب تک بچا ہوا ہے ۔ اپنی شادی کے بارے میں سوال پر عمران خان نے کہا کہ سب سے اہم چیز انسان کا کردار اور دوسرا ذہن ہوتا ہے ۔ شادی میں سب سے اہم کسی کی عزت ہوتی ہے ۔ عمران خان نے کہا کہ علامہ اقبال اور قائد اعظم لبرل انسان تھے لبرل آدمی کسی پر اپنی سوچ مسلط نہیں کرتا ۔ انہوں نے کہا کہ بشریٰ بیگم نے عمر بھر حجاب کیا وہ مجھ سے بہت آگے ہیں ۔ بشریٰ بی بی ایک صوفی بزرگ ہیں وہ 30سال سے صوفی ازم پڑھ رہی ہیں ۔ ان کا قرآن پاک کا وسیع مطالعہ ہے, پیری مریدی اور صوفی ازم میں فرق ہوتا ہے , تنقید کرنے والے اسلام کی تاریخ سے ناواقف ہیں , میں بشریٰ بیگم سے 2سال پہلے ملا ,کامیاب انسان خود بنتا ہے کوئی انگلی پکڑ کر اس کو کامیاب نہیں بناتا۔کیا بشریٰ سے ملنے سے پہلے میں کامیاب انسان نہیں تھا؟جو آدمی کسی کا گھر توڑ کر اپنا گھر بساتا ہے اس پر اللہ کا عزاب آتا ہے ۔ ہماری پارٹی کے تمام فیصلے مشاورت سے ہوتے ہیں, ہماری جمہوری پارٹی ہے ,میں کبھی بھی وزیراعظم بننے کا شوقین نہیں تھا, ہم اس ملک کو عظیم ملک بنانا چاہتے ہیں ۔ اگر میں وزیراعظم بنوں گاتو ایک مقصد کیلئے بنوں گا۔ ہم کے پی کے میں تبدیلی لائے ہیں, یہ باتیں پاگل پن ہیں کہ شادی کرواور وزیراعظم بن جائوگے ۔ بشریٰ کی طلاق کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں ,اس میں کوئی حقیقت نہیں کہ میں نے کسی کا گھر اجاڑا ہے ۔ تحریک انصاف کا کوئی غلط کلچر نہیں ہے, جلسوں میں ترانے ہیں ,خواتین کا احترام ہوتا ہے ۔ شادی ایک ذاتی چیز ہے , میری نیت صاف ہے اللہ نے نیت پر مجھے کامیاب بنانا ہے ۔
سپریم کورٹ الیکشن ایکٹ 203 مسترد نہ کرتی تو عدالت کا اپنا وقار مجروح ہو جاتا ، کرپٹ آدمی کا صدر بننا آئین کی روح کے خلاف ہے:عمران خان
Feb 21, 2018 | 22:20