شیخ رشید نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور کیپٹن صفدر کے خلاف نیب میں درخواست دائرکردی

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی جانب سے نیب میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ترقیاتی فنڈز کے نام پر کیپٹن صفدر کو نو ارب روپے بغیر پی سی ون اور پی سی ٹو کے تحت دیے ہیں۔ ترقیاتی فنڈزکے نام پر نوارب روپے پر پبلک اکاونٹس کمیٹی نے بھی نوٹس لیااور خورشید شاہ نے کیبنٹ ڈویژن کو چار خطوط لکھے۔ سیکرٹری خزانہ اور کیبنٹ ڈویژن نے تاحال کوئی جواب نہیں دیا۔ شیخ رشید کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ قومی خزانے سے مخصوص لوگوں کونوازا گیا جبکہ ان کے حلقے میں زچہ بچہ کا ہسپتال نوے فیصد مکمل ہو چکا ہے لیکن اسے مکمل نہیں کیا جارہا. درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ  چیئرمین نیب سیکرٹری خزانہ ، سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن اور کیپٹن صفدر سے تحقیقات کریں۔

ای پیپر دی نیشن