اسلامی اقدار کو اپنانا انسانی ترقی کی معراج پر پہنچنے کیلئے ناگزیر ہے۔ یہ ایک طرف قیام پاکستان کا جواز ہیں اور دوسری طرف ایک مثالی معاشرے کی تخلیق کی ذمہ دار ہیں۔ آج جبکہ ہماری اجتماعی روح اونچ نیچ کی تمام زنجیروں کو توڑ چکی ہے۔ ہمیں چاہئے کہ آگے بڑھیں اور نہ صرف اپنی ریاست بلکہ اپنی قوم کے ہر پہلو کو صیقل کر دیں۔
(جلسہ عام، چٹا گانگ: 26 مارچ 1948ئ)