اسلام آباد( وقائع نگار خصوصی)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے نے کہا کہ پوری قوم بھارت کے جنگی جنون کے خلاف متحد ہو کر جواب دے گی۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔ پارلیمانی رپورٹرز نے ملک میں میڈیا انڈسٹری کے بحران سے سپیکر قومی اسمبلی کو آگا ہ کیا۔سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ میڈیا بحران کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہوں،پی آراے اپنی تحریری تجویز پیش کرے ، وزیراعظم سے اس پر بات کروں گا،میڈیا کے مسائل کے حوالے سے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل پر غور کیا جائے گا۔ اسد قیصر نے کہا کہ سیاسی افراتفری کا ماحول ہے ، خواہش ہے کہ اسمبلیاں چلیں،چاہتے ہیں زیادہ سے زیادہ قانون سازی ہو اور عوام کو ریلیف ملے،قومی اسمبلی میں عوامی مفاد کے قوانین جلد منظوری کے لیے آرہے ہیں، ایوان کا کسٹوڈین ہوں، سب کو ساتھ لے کر چلوں گا۔