نیویارک(کے پی آئی)اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے کمیشن نے پاکستان اوربھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پرشدیدتشویش کااظہار کیاہے۔اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر کے دفتر کے ترجمانRubert Colville نے کہاکہ ہمیں امیدہے کہ دونوں ایٹمی ہمسایہ ملکوں کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی سے خطے میں غیریقینی صورتحال پیدا نہیں ہوگی۔انہوں نے کہاکہ انسانی حقوق کے لئے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنرMichelle Bachelt نے بھی بھارت سے موصول ہونے والی اطلاعات پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ بعض عناصر پلوامہ حملے کو کشمیریوں اوربھارت کے مختلف علاقوں میں مقیم اسلامی برادری کو نشانہ بنانے کے لئے دھمکیوں اور تشدد کے ممکنہ واقعات کاجوازبناکرپیش کررہے ہیں۔
پاکستان بھارت کشیدگی سے خطے میں غیریقینی صورتحال پیدا نہیں ہوگی: ہائی کمشنر انسانی حقوق
Feb 21, 2019