بھارتی میڈیا کی بدحواسی‘ ٹماٹر پاکستان کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ بریکنگ نیوز بنا دیا

Feb 21, 2019

لاہور(اے این این )پلوامہ حملے کے بعد بھارتی میڈیا کی بدحواسی عروج پر پہنچ گئی، بھارتی ٹماٹر پاکستان کو فروخت نہ کرنے کے فیصلے کو بریکنگ نیوز بنا دیا۔ جعلی رپورٹس نشر کر دیں۔ تاجروں کا کہنا ہے بھارتی ٹماٹر مضر صحت ہیں، گذشتہ 3 سال سے درآمدات پر پابندی ہے۔بھارتی کسانوں نے اعلان کر دیا کہ ہم پاکستان کو ٹماٹر برآمد نہیں کریں گے۔ اس خبر کو بھارتی میڈیا نے خوب اچھالا اور بھارت کی پاکستان کے خلاف بڑی کارروائی قرار دے کر شور مچانا شروع کر دیا، بھارتی میڈیا نے کہا کہ پاکستان ہمارے ٹماٹر کھا کر ہم پر حملہ کرتا ہے، ہمارے جوانوں کو مارتا ہے ہم ٹماٹر نہیں دینگے، بھارتی ٹی وی کی خبر مذاق بن گئی۔کسانوں کے نمائندے رویندرا پٹی دار نے کہا کہ وہ زیادہ تر ٹماٹر اگاتے ہیں، جس کا ایک حصہ پاکستان کو برآمد کرتے ہیں۔ پاکستان ہماری خوراک کھا کر ہمارے فوجیوں کو مارتا ہے، اب ہم نہ خود پاکستان کو ٹماٹر برآمد کریں گے، نہ کسی دوسرے ملک کو کرنے دیں گے۔ ان کیلئے منافع سے زیادہ اہم اپنے فوجی ہیں، فوجی ہی نہ رہے تو ہم زندہ کیسے رہیں گے۔غلط، جھوٹی اور بے بنیاد خبریں نشر کرنے میں بھارتی میڈیا کا کوئی ثانی نہیں، بیماریاں پھیلانے والے مضر صحت بھارتی ٹماٹر پر پاکستان نے گذشتہ 3 سال پابندی عائد کر رکھی ہے۔

مزیدخبریں