لاہور (وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ نے عدالتوں اور سائلین کی سکیورٹی فول پروف بنانے کیلئے دائر درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے سی سی پی او لاہور کو تفصیلی رپورٹ سمیت طلب کر لیا۔ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے سماعت کی۔ درخوست گزار نے موقف اختیار کیا کہ پولیس کی ناقص سکیورٹی کے باعث 9 فروری کو سیشن کورٹ لاہور میں سائل کے قتل کا واقعہ پیش آیا۔ عدالت نے کیس کی مکمل تیاری نہ ہونے پر سرکاری وکیل پر اظہار ناراضی کیا۔