جاپانی وائس چیف آف سٹاف کی پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات، اہم امور پر گفتگو

اسلام آباد(اے این این )جاپان کے وائس چیف آف جوائنٹ سٹاف لیفٹیننٹ جنرل تکاشی موٹو مٹسوں نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی۔ تفصیلات کے مطابق جاپان کے وائس چیف آف جوائنٹ سٹاف لیفٹیننٹ جنرل تکاشی موٹو مٹسوں نے پاک بحریہ کے سربراہ ظفر محمود عباسی سے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور بشمول دفاع اور سکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کثیرالملکی میری ٹائم مشق " امن 2019 " میں جاپان کی بھر پور شرکت پر چیف آف جوائنٹ سٹاف کا شکریہ ادا کیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق جاپان کی مسلح افواج کے چیف آف وائس چیف آف سٹاف نے خطے کے سکیورٹی چیلنجز کو مشترکہ طور پرحل کرنے کے ضمن میں بحری مشق امن 19 کے انعقاد کو سراہا۔ جنرل تکاشی موٹو مٹسوںنے خطے کی مشترکہ میری ٹائم سکیورٹی کو یقینی بنانے میں پاک بحریہ کے اقدامات کی تعریف کی۔

ای پیپر دی نیشن