لاہور (نامہ نگار) مختلف علاقوں میں ڈور پھرنے سے تین افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق گورومانگٹ روڈ پر عمر شریف موٹرسائیکل پر جارہا تھا کہ اس کے چہرے پر ڈور پھرنے سے ناک زخمی ہو گئی۔ مقامی کلینک پر ناک پر تین ٹانکے لگے۔ فیکٹری ایریا بندیاں والا پل کے قریب موٹر سائیکل سوار 28سالہ عدنان ، ڈیفنس اے ڈبل ایکس بلاک کے قریب موٹر سائیکل سوار 26سالہ نبیل ڈور پھرنے سے زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے فوری مقامی ہسپتا ل منتقل کردیاگیا ۔شہریوں کا کہناہے کہ یہ واقعات پولیس کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔
لاہور: مختلف مقامات پر ڈور پھرنے سے 3 افراد زخمی
Feb 21, 2019