پاکستان پر حملہ کی کوشش بھارت کی بھیانک غلطی ہوگی: مشرف

Feb 21, 2019

دبئی (نوائے وقت رپورٹ) سابق صدر مشرف نے کہا ہے کہ بھارت کو پاکستان پر حملہ کرنے کی کوشش بھیانک غلطی ہوگی۔ بھارتی فوجیوں کے مرنے پر مودی کے دل میں آگ نہیں لگی۔ ہمارے دل روتے ہیں جب کشمیریوں کی حالت زار دیکھتے ہیں۔ بھارت نے کشمیر میں مظالم نہ روکے تو ایسے واقعات دوبارہ بھی ہوسکتے ہیں۔ پلوامہ واقعے میں پاکستانی حکومت کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں۔ پاکستانی حکومت اس معاملے میں ملوث نہیں ۔ پاکستان کو دھمکیاں دینے سے کام نہیں چلے گا۔ بھارت کو کشمیر کا مسئلہ حل کرنا ہوگا۔

مزیدخبریں