نوجوان امریکی ریپر کو گھر میں قتل کر دیا گیا

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکا کے مشہور ریپر پوپ اسموک کو اپنے ہی گھر میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا کے مشہور ریپر اور سونگ رائٹر کو پیر کی صبح اپنے ہی گھر میں قتل کر دیا گیا۔ہالی وڈ رپورٹر کے مطابق ایک آدمی منہ پر ماسک لگا کر اْن کے گھر میں داخل ہوا اور اْن کو گولی مار دی۔ریپر پاپ اسموک کا اصل نام بشر باراک جیکسن تھا اور اْن کی عمر 20 سال تھی۔

ای پیپر دی نیشن