لاہور (پ ر) مسلم لیگ ن کے رہنما چودھری عدنان اصغر ہنجرا نے کہا کہ حکومت نے بلدیاتی ادارے تحلیل کر کے منتخب جمہوری نمائندوں پر شب خون مارا ہے ابھی منتخب نمائندوں کی مدت ختم ہونے میں ایک سال کا عرصہ تھا مگر اس کے باوجود نیا بلدیاتی نظام لایا گیا اور اس کو منظور کروایا گیا جو لمحہ فکریہ ہے۔ حکومت نے چیئرمینوں کی جگہ ایڈمنسٹریٹر لگانے کا جو فیصلہ کیا ہے وہ غیر آئینی ہے۔
حکومت نے بلدیاتی اداروں پر شبخون مارا: عدنان ہنجرا
Feb 21, 2020