وزیراعظم کی زیرقیادت پاکستان محفوظ ملک بن گیا:ذکریا بٹ

Feb 21, 2020

لاہور(نیوزرپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنما ذکریا بٹ نے کہا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں کی بحالی اور عالمی راہنماوں کے آنے سے ثابت ہوگیا ہے کہ وزیراعظم عمران خاں کی قیادت میں پاکستان محفوظ ملک بن گیا ہے سری لنکا اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے پاکستان آنے ‘ کبڈی کے عالمی کپ کے انعقاد کے بعد اب پاکستان سپر لیگ شروع ہونے سے پوری دنیا کو معلوم ہوگیا ہے پاکستان کھیلوں کے حوالے سے آئیڈیل ملک بن گیا یہ وہ کارنامہ ہے جو ماضی کے حکمرانوں کے لئے ناممکنات میں شامل تھا لیکن وزیراعظم عمران خان نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں سے اس ناممکن کو ممکن بنا کر کھیلوں کی سرگرمیوں کو بحال کردیا ہے۔

مزیدخبریں