فیصل آباد + اوکاڑہ (آن لائن+ نامہ نگار) گھریلو حالات سے دلبرداشتہ فیصل آباد کی دوشیزہ اور حجرہ شاہ مقیم کے 45 سالہ شخص نے خودکش کر لی۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں دوشیزہ نے زہریلا کیمیکل نگل کر زندگی سے ناطہ توڑ لیا۔ تفصیلات کے مطابق روڈ و سلطان کی رہائشی 18 سالہ رتبہ عمر دختر محمد عمر نے والدہ مسرت پروین کے ڈانٹنے پر زہریلا کیمیکل نگل لیا۔ جسے حالات غیر میں مبتلا ہونے پر الائیڈ ہسپتال داخل کرایا گیا۔ جہاں وہ جانبر نہ ہو سکی۔ اوکاڑہ سے نامہ نگار کے مطابق گھریلو حالات سے تنگ 5 بچوں کے باپ نے گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کر لی۔ بتایا گیا ہے کہ محلہ شاہ میر حجرہ شاہ مقیم کے رہائشی 45 سالہ صادق نامی شخص نے گھریلو حالات سے تنگ آ کرگلے میں پھندہ ڈال کر اپنی زندگی ختم کر لی۔ بچے باپ کی موت پر دھاڑیں مار مار کر روتے چلاتے رہے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ حجرہ شاہ مقیم موقع پر ہپنچ گئی۔ جس نے ضروری کارروائی شروع کر دی۔