اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایف اے ٹی ایف کے پاکستان کے بارے میں فیصلے کا اعلان آج ہو گا۔ تاہم پانچ روزہ اجلاس کی اب تک کی کارروائی سے واضح ہو گیا ہے کہ پاکستان آئندہ چند ماہ تک مزید ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ پر رہے گا اور اسے جون اور بعد ازاں ستمبر میں ہونے والے دو جائزوںکا سامنا کرنا پڑے گا جس کے بعد پاکستان گرے لسٹ سے باہر آ جائے گا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کی اب تک کی کارکردگی پر اطمینان ظاہر کیا ہے جس کی وجہ سے اب بلیک لسٹ میں آنے کا امان ہے اور نہ اس بارے میں کوئی ووٹنگ ہو گی۔ پاکستان کو منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی فنانسنگ کی روک تھام کے لئے قوانین کو مزید سخت کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔ پاکستان نے اس سلسلے میں پہلے ہی یو این نیشنل سکیوٹی ایکٹ سمیت 5قوانین کے مسودے تیار کر کے پارلیمنٹ کو بھیج دئیے ہیں جو مارچ میں منظور کر لئے جائیں گے۔
پاکستان گرے لسٹ میں برقرار رہے گا ایف اے ٹی ایف آج فیصلے کا اعلان کریگی
Feb 21, 2020