اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) آئی ایس پی آر کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیز کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارتی فوج نے ایل او سی کے کیانی سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی۔ وادی لیپا میں بھی بلااشتعال فائرنگ کی گئی۔ بھارتی فوج کی فائرنگ سے سپاہی امتیاز علی شہید ہو گیا۔ پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔ سپاہی امتیاز علی شہید کی عمر 30 سال اور تعلق پبی ضلع نوشہرہ سے تھا۔