چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی سربراہی میں وفد کی بحرین کے ولی عہد سے ملاقات

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی سربراہی میں وفد نے بحرین کے ولی عہد سے ملاقات کی۔ چیئرمین سینیٹ نے بحرین کے ولی عہد کو بتایا کہ پاکستان بحرین کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور کثیر الجہتی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے بحرین کے ولی عہد کو بحرین کی سیاسی قیادت کے ساتھ پاکستانی وفد کی ملاقاتوں کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی قیادت بحرین کے ساتھ اعلیٰ سطح پرروابط کو انتہائی اہم سمجھتی ہے۔ بحرین کے ولی عہد نے کہا کہ پاکستانی وفد کا یہ دورہ انتہائی اہم ہے اور اس دورہ سے مختلف شعبوں میںتعاون کو مزید وسعت دینے کیلئے مدد ملے گی۔ سینٹ سیکرٹریٹ کے مطابق بعد ازاں چیئرمین سینیٹ کی سربراہی میں وفد نے بحرین کے نمائندگان کی مجلس کی سپیکر فوزیہ بنت عبداللہ زینل سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ ادارہ جاتی تعاون، وفد کے تبادلوں میں تیزی لانے اور اعلیٰ سطح پر روابط کو مزید مستحکم کرنے پر زور دیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پارلیمانی شعبوں، تجارت اور معاشی سطح پر باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کیلئے وسیع گنجائش موجود ہے اور امید ہے کہ اس دورہ سے تعاون کیلئے نئی راہیں ہموار ہوں گی۔ چیئرمین سینیٹ نے ملاقات میں دوطرفہ تجارتی حجم کو مزید بڑھانے پر زور دیا اور کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے نئے مواقع موجود ہیں اور حکومت سرمایہ کاروں کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنے سلسلہ میں مختلف اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے تجویز دی کہ تجارتی اور سرمایہ کاری وفود پاکستان کا دورہ کریں اور مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے آگے آئیں۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ تقریباً ایک لاکھ پاکستانی اس وقت بحرین میں برسرِروزگار ہیں اور بحرین کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ یہی کمیونٹی دونوں ملکوں کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کر رہی ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے ملاقات میںکشمیر کے مسئلہ کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور علاقہ میںسات ماہ طویل کرفیو کے باعث معصوم اور نہتے شہریوں کی زندگی عذاب میں مبتلا ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ مودی حکومت نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مقبوضہ وادی میں خوف و ہراس پھیلایا ہوا ہے اور عالمی برادری ان عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان خطہ اور علاقائی امن کا خواہاں ہے اور دیرپا امن ہی ترقی کا ضامن ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے بحرین کی نمائندگان کی مجلس کی سپیکر کو پاکستان کی پارلیمنٹ اور خاص طور پر سینیٹ کے کام کے طریقہ کار کے بارے میں آگاہ کیا۔ بحرین کی نمائندگان کی مجلس کی سپیکر نے چیئرمین سینیٹ سے اتفاق کرتے ہوئے ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنے، ادارہ جاتی تعاون کو مزید فروغ دینے اور پارلیمانی روابط کے استحکام پر زور دیا۔ چیئرمین سینیٹ کے ہمراہ سینیٹرز فدا محمد، مرزا محمد آفریدی، سجاد حسین طوری، حافظ عبدالکریم، منظور کاکڑ، عابدہ عظیم اور کیشو بائی بھی موجود تھے۔ سپیکر نے پاکستانی وفد کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔ پاکستانی وفد نے بحرین کے نائب وزیراعظم شیخ محمد بن مبارک الخلیفہ اور بحرین کے نیشنل گارڈ کے صدر فرسٹ لیفٹیننٹ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ الخلیفہ سے بھی ملاقاتیں کیں۔ نائب وزیراعظم سے ملاقات میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان بحرین کے ساتھ اپنے دوطرفہ تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور دونوں ملکوں میں سیاسی، سماجی و اقتصادی سطح پر مثالی تعاون دیکھنے کو ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم تمام شعبوں میں باہمی تعلقات اور تعاون کو مزید مستحکم کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ نیشنل گارڈ کے صدر سے ملاقات میں چیئرمین سینیٹ نے دفاعی شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر زور دیا اور کہا کہ دفاعی سطح پر دونوں ملکوں میں بہترین تعاون موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال ہمارے لئے باعث تشویش ہے تاہم انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ خطہ کے ممالک مشترکہ طور پر ایسی حکمت عملی اختیار کریں گے جس سے امن کو فروغ مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ مسائل کا حل نہیں اور مذاکرات کے ذریعے ہی امن اور ترقی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کیا جا سکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...