قبضہ مافیا، جرائم پیشہ افرادکے خلاف فی الفور کاروائی عمل میں لائی جائے

سنجوال کینٹ(نامہ نگار)قبضہ مافیا، جرائم پیشہ افراد اور اشتہاری مجرموں کے خلاف فی الفور کاروائی عمل میں لائی جائے جو پولیس افسر کیٹگری اے کے اشتہاری مجرم گرفتار کرے گا اسے ایک ہزار روپے نقد اور تعریفی سرٹیفکیٹس دیاجائے گا دھاتی ڈور اور پتنگ فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں پولیس دیانت داری سے فرائض انجام دے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی نے اپنے دفتر میں ضلع تمام DSP/SDPOصاحبان سے میٹنگ کے دوران خطاب میں کیا۔جس میں DSP /SDPO صاحبان نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک کو اپنے اپنے سرکل میں کرائم فائیٹنگ اور جدید پراجیکٹس کے متعلق بریفنگ دی۔ڈی پی او اٹک نے مختلف شعبوں میں پولیس کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ ضلع میں امن و امان زیر تفتیش مقدمات اور گرفتار مجرمان اشتہاریوں سمیت دیگر امور زیر بحث آئے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک نے حکم دیا کے زیر تفتیش مقدمات کو بروقت یکسو کیا جائے۔ اشتہاری مجرمان،قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں مزید تیزی لائی جائے ۔

ای پیپر دی نیشن