لاہور (کامرس ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز کاروبار کے دوران ملا جْلا رجحان رہا تاہم اختتام پر 92 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو سٹاک مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا تاہم ایک گھنٹے بعد ہی کے ایس ای 100 انڈیکس منفی زون میں ٹریڈ کرنے لگا۔کے ایس ای 100 انڈیکس کا آغاز 40 ہزار 574 پوائنٹس پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران ہی انڈیکس میں 123 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور انڈیکس 40 ہزار 697 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا۔جمعرات کے روز سٹاک مارکیٹ میں83,552,650 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 3,973,853,617 پاکستانی روپے رہی اور انڈیکس 92 پوائنٹس کی کمی سے 40,481.65 پر تھا۔کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو سٹاک مارکیٹ مثبت زون میں ٹریڈ کرتی رہی۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 40 ہزار 175 پوائنٹس پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے میں ہی انڈیکس میں 211 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور انڈیکس 40 ہزار 386 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتی نظر آئی۔کاروبار کے دوران انڈیکس مثبت زون میں ہی رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس سب سے زیادہ 469 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 40 ہزار 644 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا نظر آیا تاہم کاروبار کا اختتام 399 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 40 ہزار 574 کے مجموعی پوائنٹس پر ہوا تھا۔
سٹاک مارکیٹ میں ملاجُلا رجحان، 100 انڈیکس میں 92 پوائنٹس کمی
Feb 21, 2020