اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے رجب طیب اردگان اسپتال ٹرسٹ کے وفد نے ملاقات کی ہے۔ وفد نے وزیراعظم کو ٹرسٹ کی صحت کے شعبے میں خدمات اور وزیراعظم کے پناہ گاہ پروگرام لاہور کے بارے میں آگاہ کیا۔
وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ گزشتہ سال لاکھوں مریض ٹرسٹ کے مختلف اسپتالوں میں مفت علاج سے مستفید ہوئے۔ لاہور کی پناہ گاہوں میں روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں افراد کو مفت کھانا فراہم کیا جا رہا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے رجب طیب اردگان اسپتال ٹرسٹ کی صحت کے شعبے میں خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ مخیر حضرات کی جانب سے بیمار، بے سہارا اور نادار افراد کی خدمت لائق تحسین ہیں۔
وزیراعظم نے وفد کو حکومت کی جانب سے بھرپور تعاون اور معاونت کی یقین دہانی کرائی۔