وزیراعظم آج لیہ میں احساس آمدن پروگرام کاافتتاح کریں گے

Feb 21, 2020 | 09:58

ویب ڈیسک
وزیراعظم آج لیہ میں احساس آمدن پروگرام کاافتتاح کریں گے
وزیراعظم آج لیہ میں احساس آمدن پروگرام کاافتتاح کریں گے

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان آج لیہ میں احساس آمدن پروگرام کاافتتاح کریں گے جس کامقصد معاشرے کے غریب اورمستحق افرادکی حالت میں بہتری لاناہے۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹرثانیہ نشتر کے مطابق یہ پروگرام ملک کے چاروں صوبوں کے تئیس انتہائی غریب اضلاع کی تین سوپچھہتریونین کونسلزمیں شروع کیاجارہاہے۔

احساس آمدن پروگرام کے تحت ساٹھ فیصدخواتین سمیت مستحق افرادکے لئے تقریباً دولاکھ اثاثہ جات کی فراہمی کاہدف مقررکیاگیاہے۔

آمدن پروگرام کے تحت خط غربت سے نیچے زندگی بسر کرنے والے افرادکوچھوٹے درجے کے اثاثے فراہم کئے جائیں گے تاکہ وہ اپنی روزی کماکرغربت کے چنگل سے باہرآسکیں۔

متعلقہ اثاثہ جات میں بکریاں، گائے، بھینسیں، مرغیاں، چنگ چی رکشے اورچھوٹے درجے کی دکانوں اورکاروبارکے لئے قرضوں کی فراہمی شامل ہیں۔

مزیدخبریں