غریب عوام کے سماجی واقتصادی حالات میں بہتری لاناحکومت کی اولین ترجیح ہے:وزیردفاع

Feb 21, 2020 | 10:05

ویب ڈیسک

وزیردفاع پرویزخٹک نے کہاہے کہ حزب اختلاف کی جماعتوں کوآئین کے دائرے کے اندر رہتے ہوئے عوامی جلسوں اوراحتجاجی مظاہروں کاجمہوری حق حاصل ہے تاہم کسی کوقانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

نوشہرہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آج ملک کو قومی اتحاد اور سا لمیت کی ضرورت ہے اورحزب اختلاف کوملک کوغیرمستحکم کرنے کی کسی سازش کاحصہ نہیں بنناچاہیے۔

وزیردفاع نے واضح کیاکہ وزیراعظم عمرا ن خان کی حکومت کوکوئی خطرہ نہیں اورحکومت اپنی آئینی مدت مکمل کرے گی۔

اقتصادی صورتحال کے حوالے سے پرویزخٹک نے کہاکہ غریب عوام کے سماجی واقتصادی حالات میں بہتری لاناحکومت کی اولین ترجیح ہے اوروزیراعظم نے ڈیڑھ سال کے قلیل عرصے میں ملک کواقتصادی لحاظ سے دیوالیہ ہونے سے محفوظ بنایاہے۔
 

مزیدخبریں