نوشہروفیروز، پرانے اسکول کی بوسیدہ عمارت کی چھت گر گئی

سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز کے تعلقہ بھیریا سٹی میں سرکاری اسکول کی بوسیدہ عمارت کی چھت کا حصہ گر گیا، حادثہ رات کو پیش آنے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

انتظامیہ کے مطابق عمارت کی مزید چھت یا ملبہ گرنے کے خدشے کے پیش نظر اسکول کو خالی کرا لیا گیا جبکہ طلبہ کو اسکول کے گراؤنڈ اور خالی جگہوں پر بٹھاکر تعلیم برقرار رکھی گئی ہے۔

 ا سکول ہیڈ ماسٹر کے مطابق گورنمنٹ بوائز ہائیر سکینڈری اسکول بھیریا سٹی کی عمارت 1975 میں تعمیر کی گئی۔

45 سال کے طویل عرصے میں اسکول کی تزئین و آرائش یا مرمت نہیں کی گئی، جس کی وجہ سے اسکول کے درودیوار چھت اور فرش کافی حد تک ناکارہ ہو چکا ہے۔

علاقہ مکینوں کے مطابق بحریہ سٹی میں صرف یہ ایک اسکول ہی نہیں بلکہ مزید کئی سکولوں کی حالت ناگفتہ بے ہے، صوبائی حکومت کو اس طرف توجہ دینی چاہیے۔

ای پیپر دی نیشن