ابوظہبی (اے پی پی) متحدہ عرب امارات میں عرب دنیا کے پہلے جوہری پلانٹ براکہ کے پہلے ری ایکٹر میں فیول راڈز کی لوڈنگ شروع کردی گئی ہے، دو روز قبل ہی قومی ریگولیٹر نے اس پلانٹ کے چار میں سے ایک ری ایکٹر کو آپریشنل کرنے کی منظوری دی تھی جس کے فوری بعد اس پر عملدرآمد کا آغاز کردیا گیا ہے۔