بھارت کشمیریوں کو بولنے دے: ایمنسٹی انٹرنیسنل، مودی سرکار وادی میں حالات معمول پر لائے: امریکی رکن کانگریس

سرینگر (نوائے وقت رپورٹ/ آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی لاک ڈاؤن کو 200 روز مکمل ہو گئے۔ مواصلاتی رابطوں‘ انٹر نیٹ کے بعد وی پی این سروس بھی بند کر دی گئی تھی۔ وی پی این کے استعمال پر انسداد دہشت گردی کا مقدمہ درج ہو گا۔ سوشل میڈیا سے روکنے کیلئے جابرانہ قانون استعمال ہو رہا ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ بھارت انسانیت کو ترجیح دے۔ کشمیریوں کو بولنے دے۔ محبوبہ مفتی اور فاروق عبداﷲ کے بعد مزید رہنماؤں کی حراست میں توسیع کر دی گئی۔ ادھر امریکی رکن کانگریس جارج ہولڈنگ نے کہا مودی سرکار حالات معمول پر لائے۔ سیاسی رہنمائوں اور کارکنوں کی گرفتاری باعث تشویش‘ امریکہ جلد مقبوضہ کشمیر میں صورتحال معمول پر لانا چاہتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن