کراچی(این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے ٹیکس آمدن میں اضافہ اور زائد آمدن والے شعبہ جات کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی غرض سے بیش قیمت عروسی ملبوسات تیار کرنے والے ڈیزائنرز کو بھی نوٹسز جاری کردیئے ہیں۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق بیش قیمت عروسی ملبوسات تیار کرنے والے معروف ڈیزائنرز بھاری مالیت کی ٹیکس چوری میں ملوث ہیں اور بھاری آمدن کے باوجود حکومت کو کسی قسم کا ٹیکس ادا نہیں کررہے ۔اس ضمن میں ٹیکس نیٹ میں اضافے اور قابل ٹیکس افراد سے ٹیکس وصولی کیلئے ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو ،یونٹ 7زونiiریجنل ٹیکس آفس کراچی iiسے 24ڈیزائنرز کو نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں۔
ایف بی آرنے عروسی ملبوسات تیار کرنیوالے 24 ٹیکس نادہندگان کو نوٹسزجاری کردیئے
Feb 21, 2020