شیخ رشیداحمد نے لاہور اور گوجرانوالہ کے درمیان نئی ٹرین چلانے کا اعلان کردیا

Feb 21, 2020

اسلام آباد(خبر نگار)وزارت ریلوے کا عوام کی سہولت کیلئے ایک اور احسن اقدام ،وزیر ریلوے شیخ رشیداحمد نے لاہور اور گوجرانوالہ کے درمیان نئی ٹرین چلانے کا اعلان کردیا۔لاہور -گوجرانوالہ ایکسپریس 24فروری سے شروع کی جائے گی ۔پاکستان ریلوے نے مسافروں کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر کرایہ ایک سو روپے مقرر کر دیا ۔شیخ رشید احمد 24فروری کو گوجرانوالہ میں نئی ٹرین سروس کا افتتاح کرینگے ۔گوجرانوالہ سے لاھور روزانہ تین ٹرینیں چلے گی ۔لاہور سے بھی روزانہ کی بنیاد پر تین ٹرینیں گوجرانوالہ جاے گی۔

مزیدخبریں