ہالی ووڈ کے نامور اداکار بین ایفلک نے کہا ہے کہ جینفر گارنر سے اپنا 10 سالہ رشتہ ختم کرنا ان کی زندگی کا سب افسوسناک واقعہ ہے۔ امریکی میڈیا کو دیئے انٹرویو میں 47 سالہ اداکار بین ایفلک نے جینفر گارنر سے اپنی شادی ختم کرنے کے حوالے سے کھل کر بات کی۔ اداکار نے اعتراف کیا کہ وہ اپنی شادی کے پورے عرصے شراب نوشی کے عادی رہے لیکن 2015 اور 2016 کے دوران جب مسائل میں اضافہ ہوا تو ان کی یہ لت بھی بڑھ گئی جس کے باعث شادی شدہ زندگی اور بھی زیادہ متاثر ہوئی۔ 2018 میں طویل عرصے کی علیحدگی کے بعد بین ایفلک اور 47 سالہ جینفر گارنر کے درمیان طلاق ہوئی تھی ۔بین ایفلک کے مطابق انہیں آج بھی اس بات کا افسوس ہے اور وہ خود کو قصوروار ٹھہراتے ہیں۔ ان دونوں کی شادی 29 جون 2005 کو ہوئی تھی، ان کی دو بیٹیاں اور ایک بیٹا بھی ہے۔