جرمن سافٹ ویئر کمپنی ایس اے پی نے 2 ملازمین میں سوائن فلو کی تشخیص پر بھارت میں اپنے دفاتر بند کر دیئے

جرمن سافٹ ویئر کمپنی ایس اے پی نے بھارت کے شہر بنگلور میں اپنے 2 ملازمین میں سوائن فلو وائرس کی تشخیص ہونے پر ممبئی، گروگرام اور بنگلور میں اپنے دفاتر بند کر دیئے ہیں۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمن سافٹ ویئر کمپنی ایس اے پی نے اپنے جاری کردہ بیان میں بتایا کہ بنگلور میں ان کے2 ملازمین میں سوائن فلو وائرس کی تشخیص کے بعد کمپنی کے ممبئی، گروگرام اور بنگلور میں واقع اداروں کے ملازمین نے گھر میں بیٹھ کر کام کرنے کی درخواست کی ہے جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے ان دفاتر کے ملازمین نیا نوٹس جاری ہونے تک 28 فروری تک گھر میں بیٹھ کرکام کریں۔ بیان میں کہا گیا کہ کمپنی صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے اور ان علاقوں میں کمپنی کے ملازمین یا ان کے اہل خانہ کے کسی فرد میں اگر بخار، کھانسی اور سردی کی علامات ہیں تو وہ ڈاکٹر سے رجوع کریںکیونکہ ملازمین کی صحت ہماری پہلی ترجیح ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...