گروپ 20 کے وزرا ئےخزانہ کااجلاس آج ریاض میں ہورہا ہےجس میں کرونا وائرس کی وبا اور اسے مزید پھیلنے سے روکنے کےلئے ضروری اقدامات پر غور کیا جائے گا۔
دنیا کے 19 بڑے معاشی ملکوں اوریورپی یونین کے حکام اجلاس میں شرکت کررہے ہیں۔
ادھر عالمی ادارہ صحت نے ملکوں کو خبردار کیا ہےکہ اگر کرونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کےلئے موثر اقدامات کرنے میں ناکام رہے تو اس وبا کے پھیلنے کا شدید خطرہ ہے۔