پولیو کے بارے میں پاکستان کی ریجنل ریفرنس لیبارٹری کو جاپان کی تینتیس لاکھ ڈالر کی امداد سے جدید خطوط پر استوار کیا گیا ہے۔ اس سے پولیو وائرس کی فوری نشاندہی اور اقدامات کےلئے پاکستان کی استعداد میں اضافہ ہوگا۔
لیبارٹری میں اس وقت پاکستان اور افغانستان سے سالانہ تیس ہزار سے زائد سٹول اور ساڑھے نوسو ماحولیاتی نمونوں کے ٹیسٹ کئے جاتے ہیں۔