چین کے سفیر یائو چنگ نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں خزانے اور ریونیوکے مشیر حفیظ شیخ سے ملاقات کی۔انہوں نے چین کے صدر شی چن پنگ کے آئندہ دورے کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔مشیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور وہ چینی صدر کا انتہائی عزت واحترام سے خیر مقدم کریگا۔انہوں نے مالیاتی ایکشن ٹاسک فورس کے اجلاسوں میں بھرپور حمایت کرنے پر چینی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ چین اور دیگر برادر ممالک نے لائحہ عمل بہتر بنانے کیلئے ملک کی رہنمائی کی غرض سے پورے عمل میں پاکستان کی حمایت کی۔حفیظ شیخ نے کروناوائرس سے ہونے والی اموات پر سفیر سے افسوس کا اظہار کیا۔ چینی سفیر نے مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کی مدد اور تعاون کا شکریہ ادا کیا۔فریقین نے چین پاکستان اقتصادی راہداری پر پیشرفت اور دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کیلئے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
مشیرخزانہ کا ایف اے ٹی ایف کے اجلاسوں میں بھرپورحمایت پر چینی حکومت سے اظہار تشکر
Feb 21, 2020 | 20:31