مدینہ کی طرز پر اسلامی فلاحی مملکت کا قیام حکومت کا ویژن ہے.وزیراعظم عمران خان

Feb 21, 2020 | 20:51

ویب ڈیسک

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مدینہ کی طرز پراسلامی فلاحی مملکت کا قیام پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا ویژن ہے۔

انہوں نے جمعہ کی سہ پہر لیہ میں احساس آمدن پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اس ہدف کے حصول کے لئے مختلف منصوبوں پر کام کررہی ہے۔عمران خان نے کہا کہ حکومت معاشرے کے پسماندہ اور نادار طبقوں کو بااختیار بنانا چاہتی ہے۔انہوں نے امید ظاہرکی کہ حکومت کی جانب سے شروع کی گئی معاشی اور سماجی اصلاحات لوگوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لائیں گی۔وزیراعظم نے کہاکہ حکومت ہر ماہ80 ہزار افراد کو بلاسود قرضے فراہم کرے گی جبکہ انڈرگریجویٹ طلبا کو سالانہ پچاس ہزار وظائف دیئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت معاشرے کے پسماندہ طبقوں کو مفت قانونی مدد فراہم کرے گی تاکہ انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔وزیراعظم نے کہا کہ پنجاب بھر میں عوام کو ساٹھ لاکھ صحت کارڈز فراہم کیے جائیں گے جن میں سے پچاس لاکھ جاری کیے جاچکے ہیں۔

ادھر، وزیراعظم عمران خان نے آج سہ پہر مظفرگڑھ میں مظفرگڑھ سے ڈیرہ غازی خان تک دو رویہ کیرج وے کا افتتاح کیا۔انہوں نے رجب طیب اردوان ہسپتال کے نئے بلاک کا بھی افتتاح کیا۔ عمران خان نے ہسپتال کے مختلف بلاک دیکھے۔

مزیدخبریں