آزاد جموں وکشمیر کے وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مظفر آباد میں ٹیولپ گارڈن کا افتتاح

آزاد جموں وکشمیر کے وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے جمعہ کے روز مظفرآباد میں ٹیولپ گارڈن کا افتتاح کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ باغ کنٹرول لائن کے دونوں اطراف رہنے والے کشمیریوں کے درمیان مضبوط بندھن کی علامت ہوگا۔انہوں نے اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیلم، چکار اور جہلم کے اضلاع میں بھی گل لالہ کے ایسے باغ قائم کئے جائینگے اور ان میں پھول لگانے کیلئے مزید وسائل مختص کئے جائیںگے۔

ای پیپر دی نیشن