پاکستان،جاپان کا بنیادی ڈھانچے کی ترقی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر اتفاق

پاکستان اور جاپان نے بنیادی ڈھانچے کی ترقی، اعلی تعلیم اور ثقافتی اور تعلیمی وفود کے تبادلے سمیت مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔یہ اتفاق جمعہ کے روز اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان اور جاپان کے بین الاقوامی تعاون کے ادارے کے صدر Shinichi Kitaoka کے درمیان ملاقات میں ہوا۔وزیراعظم نے حکومت کی ترجیحات کے مطابق اہم ترقیاتی شراکت دار کی حیثیت سے جاپان کے کردار کو سراہا۔انہوں نے جاپانی سرمایہ کاروں کیلئے پاکستان میں موجود نئے مواقع اور مراعات اور معیشت کو مستحکم کرنے اور کاروبار کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنے میں حکومت کی کامیابی کو اجاگر کیا۔عمران خان نے پاکستان اور جاپان کے درمیان موجودہ خیر سگالی اور تاریخی تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ وزیراعظم ایبے کا پاکستان میں جلد خیر مقدم کرنے کے خواہاں ہیں۔Shinichi Kitaoka نے وزیراعظم کو پاکستان کیلئے جائیکاکی اقتصادی اور فنی معاونت کے بارے میں بتایا۔

ای پیپر دی نیشن