فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان کی جانب سے ایکشن پلان پر عملدرآمد کے لئے کئے گئے اقدامات کا اعتراف کیا ہے۔پیرس میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا ایک ہفتے پر مشتمل اجلاس آج ختم ہوا جس میں پاکستانی وفد کی قیادت اقتصادی امور کے وزیر حماد اظہر نے کی۔ٹاسک فورس نے پاکستان کے اعلیٰ سطح کے سیاسی عزم کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس سال جون تک ایکشن پلان مکمل کرنے کے لئے مزید اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ارکان نے پاکستان کا درجہ ٹاسک فورس کی گرے لسٹ میں برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔جائزے کے گزشتہ عرصے کے دوران پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ایکشن پلان پر عملدرآمد کے لئے غیرمعمولی پیش رفت کی جو نو اضافی مطالبات کی تکمیل سے ظاہر ہوتا ہے۔حکومت پاکستان ایکشن پلان میں بقیہ مطالبات کی تکمیل کی غرض سے تمام ضروری اقدامات کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ اس سلسلے میں ایک حکمت عملی مرتب کر کے اس پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔فنانشل ایکشن ٹاسک فورس پاکستان کی پیش رفت کا آئندہ جائزہ اس سال جون میں لے گی۔
ایف اے ٹی ایف کا لائحہ عمل پرعملدرآمد کیلئے پاکستان کی طرف سےکئےگئےاقدامات کااعتراف
Feb 21, 2020 | 23:20