پی ایس ایل: ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو پانچ وکٹوں سے ہرا دیا 

Feb 21, 2020 | 23:45

ویب ڈیسک

لاہور(چودھری اشرف) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو وکٹوں 5 وکٹوں سے شکست دیکر ٹورنامنٹ کا کامیابی سے آغاز کر دیا ہے۔ لاہور قلندرز نے پہلے کھیلتے ہوئے 8 وکٹوں پر 138 رنز بنائے جواب میں ملتان سلطانز کی ٹیم نے ہدف 16.1 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے اس میچ میں ملتان سلطان ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر لاہور ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ فخر زمان اور کرس لین نے اننگز کا آغاز کیا۔ دونوں کھلاڑیوں نے میچ کے آغاز میں ہی جارحانہ انداز اپنایا۔ اور 4.5 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 52 رنز بنا لیے۔ لاہور کا سکور 59 پر پہنچا تو اس موقع پر کرس لین ملتان سلطان کا معین علی کا شکار ہو گئے انہوں نے 39 رنز سکور کیے۔ 60 کے ٹوٹل پر فخر زمان بھی دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 19 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ انہیں بھی معین علی نے شکار کیا۔ بین ڈنک نے صرف 3 رنز بنا سکے اور رن آوٹ ہو گئے۔ محمد حفیظ اور ڈین ولاز کے درمیان چوتھی وکٹ کی شراکت میں 26 رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئی جس کا خاتمہ 89 کے ٹوٹل پر اس وقت ہوا جب عمران طاہر نے محمد حفیظ کو  پویلین بھجوا دیا۔ لاہور قلندرز کی پانچویں وکٹ ڈین ولاز کی گری جو 19 رنز بنانے کے بعد عمران طاہر کی گیند پر سویپ شاٹ کھیلنے کی کوشش میں کلین بولڈ آوٹ ہو گئے۔ لاہور قلندرز کے 100 رنز 13.4 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر بنے۔ چھٹی وکٹ ڈیوڈ ویزے کی گری جو صرف تین رنز بنا کر کلین بولڈ آوٹ ہو گئے۔ 114 کے ٹوٹل پر شاہین شاہ آفریدی بھی توقعات پر پورا نہ اتر سکے اور صرف دو رنز بنا کر آوٹ ہو گئے۔ لاہور قلندرز کی آٹھویں وکٹ 123 کے سکور پر گری جب حارث روف بغیر کوئی رن بنائے محمد الیاس کا شکار ہو گئے۔ مقررہ بیس اوورز کے خاتمے پر لاہور قلندرز نے 8 وکٹوں پر 138 رنز بنائے۔ کپتان سہیل اختر 30 گیندوں پر ایک چوکے اور تین چھکوں کی مدد سے 34 رنز بنا کر جبکہ عثمان شنواری بغیر کسی سکورکے ناٹ آوٹ رہے۔ ملتان سلطانز کی جانب سے باولنگ میں محمد الیاس نے 16 رنز دیکر دو، معین علی نے 13 رنز دیکر دو، عمران طاہر نے 21 رنز کے عوض دو جبکہ سہیل تنویر نے 36 رنز دیکر ایک وکٹ حاصل کی۔ 139 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز نے شان مسعود اور جیمز ونس کے ذریعے اننگز کا آغاز کیا۔ 24 کے ٹوٹل پر ملتان کی پہلی وکٹ جیمز ونس کی گری جو 18 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کا شکار ہو گئے۔ 43 کے سکور پر ملتان کی دوسری وکٹ معین علی کی گری جو 11 رنز بنا کر رن آوٹ ہو گئے۔ ملتان سلطان نے اپنے پچاس رنز 5.3 اوورز میں دو کٹوں کے نقصان پر پورے کیے۔ 85 کے ٹوٹل پر ملتان سلطانز کی تیسری وکٹ کپتان شان مسعود کی گری جو 38 رنز بنا کر ڈیوڈ ویزے کی گیند پر کلین بولڈ آوٹ ہوئے۔ ملتان ٹیم نے اپنے 100 رنز 11.5 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر پورے کیے۔ ملتان کی چوتھی وکٹ 103 کے سکور پر گری جب ذیشان اشرف چار رنز بنا کر رن آوٹ ہو گئے۔ 116 کے سکور پر لاہوزر قلندرز کے حارث روف سے ملتان کے ریلی روسو کو کرس لین کے ہاتھوں کیچ آوٹ کیا۔ روسو نے 28 گیندوں پر 32 رنز بنائے۔ ملتان سلطانز نے 16.1 اوورز میں 142 رنز بنا کر میچ پانچ وکٹوں سے جیت لیا۔ شاہد آفریدی نے ناقابل شکست 21 جبکہ خوشدل شاہ نے 6 ناٹ آوٹ رنز بنائے۔ لاہور قلندرز کی جان بسے باولنگ میں شاہین شاہ آفریدی، حارث روف اور ڈیوڈ ویزے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزیدخبریں