لاہور(نیوزرپورٹر)تحر یک انصاف کے مر کزی رکن رانا محمد تنویر نے کہا ہے کہ اپنی شکست تسلیم نہ کر نا (ن) لیگ کی عادت بن چکی ہے ' کسی کے خواب دیکھنے پر پابندی نہیں ا نشا اللہ 2023کے الیکشن میں بھی تحر یک انصاف ہی کامیاب ہوگی۔میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی واضح اور دوٹوک پالیسی ہے کہ کر پشن کے خاتمے اورشفاف احتساب پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا اگر اپوزیشن یہ بات کر ناچاہتی ہے کہ احتساب کا عمل ختم کر دیا جائے تو ایسا کسی صورت ممکن نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن پہلے دن سے حکومت کے خاتمے کے خواب دیکھ رہی ہے مگر ان کو پہلے بھی ہر بار مایوسی ہوئی ہے اور اب بھی مایوسی اور ناکامی ہی انکا مقدر ہوگی۔
شکست تسلیم نہ کرنا (ن) لیگ کی پرانی عادت بن چکی:رانا محمد تنویر
Feb 21, 2021