نئے مدارس بورڈ کی تشکیل کو مسترد کرتے ہیں:وفاق المدارس الشیعہ

لاہور( خصوصی نامہ نگار)وفاق المدارس الشیعہ پاکستان نے نئے مدرسہ بورڈزکی تشکیل کو مسترد کرتے ہوئے ’’مدارس کی وحدت' ‘کے نام سے اعلامیہ جاری کیا ہے جس میںاپنے ہم مسلک نئے وفاق کے صدر کو مدارس کی وحدت کے لئے غور و فکرکی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ اور ماڈل دینی مدارس کے انجام کو سامنے رکھتے ہوئے شیعہ مدارس کے قومی دھارے میں رہ کر فعالیت کریں اور23 مارچ کو منعقد ہونے والے مدارس کے ملک گیر اجلاس میں شریک ہوں۔ مرکزی دفتر سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ قوم کو تقسیم کرنے والے ماہرین کو دینی مدارس کی مرکزیّت اور وحدت کھٹک رہی تھی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...