لاہور ( اپنے نامہ نگار سے )سپیشل بچوں کی تعلیم اور انکی صحت مندانہ سرگرمیوں کیلئے صدر مملکت اور وزیر اعظم سمیت دیگر حکام کو چٹھی لکھ دی گئی ہے،چٹھی قانون دان اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے لکھی ہے جس میں تشویش کا اظہار کیا گیا ہے کہ سپیشل بچوں کی تعلیم اور فلاح کیلئے کوئی بہتر اقدامات نہیں کئے گئے، سپیشل بچوں کی صحت مندانہ سرگرمیوں کیلئے کوئی قابل قدر اقدامات نہیں کئے،گزشتہ دس برسوں میں سیپشل بچوں کی فلاح کیلئے کتنا بجٹ مختص کیا گیا، مختص بجٹ میں سے کتنا بجٹ استعمال ہوا اس کی تفصیل فراہم کی جائے۔