لاہور ( اپنے نامہ نگار سے+خصوصی نامہ نگار )ایڈیشنل سیشن جج محمد نعیم سلیم نے سابق اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل شہباز تتلہ کے قتل کیس کی سماعت3 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے گواہان کو بیان قلمبند کرانے کے لئے طلب کر لیاہے٭ایڈیشنل سیشن نعیم سلیم نے پرانی گاڑی لیز پر دینے سے متعلق شہری سے فراڈ کرنیوالے ملزم نواب خان کی ضمانت کی درخواست پر22فروری کو متعلقہ تھانے کے تفتیشی افسر سے رپورٹ طلب کر لی ٭جوڈیشل واٹر اینڈ انوائرمینٹل کمشن جسٹس(ر) علی اکبر قریشی کی صدارت میں کیسز کی سماعت کی۔ پنجاب میں 28 سے زائد شوگر ملز مالکان کے کیسز کی سماعت کی گئی۔ بیشتر شوگر ملز کو 2 مارچ تک کی مہلت دے دی گئی۔ 2 مارچ تک ای آئی اے اور ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے ڈیزائن کی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایات دیدی۔
مختصر عدالتی خبریں
Feb 21, 2021